پنجاب پولیس کے لئے منجد رسک الاﺅنس بحال ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب پولیس کے لئے منجد رسک الاﺅنس بحال ، نوٹیفکیشن جاری
پنجاب پولیس کے لئے منجد رسک الاﺅنس بحال ، نوٹیفکیشن جاری

  


لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں محکمہ پولیس کے افسران و ملازمین کو ملنے والے منجمد رسک الاﺅنس کوبحال کر دیا ہے، یہ الاﺅنس 2009 ءمیں منجمد کر کے بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا گیا تھا، اس ضمن میں چیف سیکرٹری کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئے رسک الاﺅنس کا نیا نام ”پولیس لاءاینڈ آرڈر الاﺅنس “ رکھا گیا ہے جو ماہ جولائی 2017 ءسے ہی لاگو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ بجٹ میں رسک الاﺅنس جو سپیشل الاﺅنس کے نام سے دیا جا رہا تھا میں 50 فیصد کٹوتی کر دی گئی تھی، محکمہ خزانہ نے اسے بھی بحال کر دیا ہے، پولیس لا اینڈ آرڈر الاﺅنس صرف فیلڈ ڈیوٹی کرنیوالے افسران و ملازمین کو ملے گا، کرپشن یا غیر حاضری میں معطل ، محکمہ پولیس میں ڈیوٹی نہ کرنیوالے ، پولیس لائن میں ڈیوٹی دینے والے اور ایس اینڈ جی اے ڈی میں او ایس ڈی افسران کو یہ الاﺅنس نہیں ملے گا۔

مزید : لاہور


loading...