محکمہ زراعت پنجاب کی توریا اے کی کاشت 25اگست سے شروع کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت پنجاب کی توریا اے کی کاشت 25اگست سے شروع کرنے کی ہدایت

لاہور (این این آئی)محکمہ زراعت نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کرنے کیلئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظور شدہ اقسام کاشت کر کے بھاری مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ محکمہ کے ترجمان نے بتا یا کہ توریا اے ، اوریا انمول زائد خریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا ، سرسوں ، ڈی جی ایل ، چکوال رایا ، خانپور رایا موسم ربیع کی فصلیں ہیں۔ اس کے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں منظور شدہ قسم ہے جسے پورے پنجاب میں 20ستمبر سے 31اکتوبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے جبکہ زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کو 25اگست سے 15ستمبر تک کاشت کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انہیں بر وقت کاشت کرنا اور صحت مند و صاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔

مزید : کامرس


loading...