سرجیکل مصنوعات و طبی آلات کی برآمد سے 339.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

سرجیکل مصنوعات و طبی آلات کی برآمد سے 339.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران سرجیکل مصنوعات و طبی آلات کی برآمد سے 339.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ء میں سرجیکل مصنوعات و طبی آلات کی برآمد سے مجموعی طور پر339.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ مالی سال 2015-16ء میں سرجیکل مصنوعات اور طبی آلات کی برآمد سے پاکستان نے 358.766 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا تھا ۔ اس طرح ایک سال کے عرصہ میں سرجیکل مصنوعات و طبی آلات کی برآمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -