ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیوروآف شماریات کے مطابق مالی سال 2016-17کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کا درآمدی بل 536.836ملین ڈالر رہا اورگذشتہ سے پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں مجموعی طور پر21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق جون 2017ء میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 2.46فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس


loading...