حکومت کے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات

حکومت کے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے پاکستان پوسٹ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور سروسز اپ گریڈ کرنے کیلئے مختلف اقدامات کرلئے،خیبربنک اور خوشحالی بنک سے معاہدہ کرکے ڈاک کی ترسیل کیلئے ہزاروں موٹرسائیکلیں خرید لیں،خیبر میل ٹرین میں سفر کرنیوالے ڈاک عملے کی سہولت کیلئے دو ڈاک گاڑیوں کی مرمت کروا لی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے خیبر بنک اور خوشحالی بنک سے معاہدہ کرکے ڈاک کی ترسیل کیلئے ہزاروں موٹرسائیکل لے لئے گئے، دور دراز علاقوں میں ڈاک کی چھانٹی اور ترسیل کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ملازمین کو آسان اقساط پر موٹرسائیکل فراہم کیے گئے ہیں تاکہ جدید دور میں جلد ازجلد ڈاک کی ترسیل کے عمل کو پورا کیا جاسکے ۔دوسری جانب خیبر میل ٹرین میں سفر کرنیوالے ڈاک عملے کی سہولت کیلئے دو ڈاک گاڑیوں کی مرمت کروائی گئی جبکہ ریلوے حکام نے چار ڈاک گاڑیوں کی مرمت اپنے ذمہ لی ہے ۔ایکسپریس میل سروس اور ٹریس سسٹم جو پہلے 14اسٹیشنوں کے 24مقامات پر دستیاب تھا وہ اب ملک کے تمام 83جنرل پوسٹ آفس اور53ڈسٹرکٹ آفسز تک وسیع کیا گیا ہے پوسٹل سروسز استعمال کرنیوالوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات اور ان کے حل کیلئے ویب پر مشتمل شکایات مینجمنٹ سسٹم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔عوام کی سہولت کیلئے سنگل فیکس منی آرڈر کی زیادہ سے زیادہ 10ہزار سے بڑھا کر 50ہزار روپے کردی گئی ہے اسی طرح آرڈرنری اور ارجنٹ منی آرڈر کی حد بھی بالترتیب10سے بڑھا کر 20اور 10ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کردی گئی ہے ۔قبل ازیں ستمبر2012ء سے 40جنرل پوسٹ آفسز میں الیکٹرونک منی آرڈر سروس کا آغاز کیا گیا تھا اب اس کا دائرہ کار 83 جنرل پوسٹ آفس تک بڑھا دیا گیا ہے ۔حکومت نے پوسٹل نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے بجٹ کو بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دور دراز اور دیہی علاقوں میں اس نظام سے استفادہ کیا جاسکے۔#/h#

مزید :

کامرس -