محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کا صوبہ بھر میں قائم ویٹرنری لیبز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کا صوبہ بھر میں قائم ویٹرنری لیبز کو اپ ...

لاہور (این این آئی)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے صوبہ بھر میں قائم ویٹرنری لیبز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ وہاں زیادہ سے زیادہ مقدار میں جانوروں کی امراض کی ویکسین تیارکرکے مویشیوں ، جانوروں ، پرندوں کو لگائی جاسکے اور انہیں مختلف امراض سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جاسکیں۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلہ میں بعض عالمی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کو جدید تربیت اور اعلیٰ ترین معیار کی مشینری بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی خدمات سر انجا م دے سکیں۔

مزید : کامرس


loading...