چین میں منعقدہ انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایکسپومیں متعدد پاکستانی کمپنیاں شرکت کرینگی

چین میں منعقدہ انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایکسپومیں متعدد پاکستانی کمپنیاں شرکت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد /شنگھائی (این این آئی)چین میں منعقدہ انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایکسپومیں متعدد پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔چار روزہ نمائش چین کے صنعتی مرکز شنگھائی میں 26اگست سے شروع ہوگی جس میں درجنوں بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔اس اہم نمائش میں 9پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی جن میں افروزٹیکسٹائل انڈسٹریز، الفلاح ٹیکسٹائل، باری ملز، کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز، فیروز 1888 ملزاینڈ ایم کے سنز، ہمدان ٹریڈرز و دیگر شامل ہیں۔اس نمائش میں گھریلوں آرائش سے متعلق تمام ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش ہوگی۔نمائش میں کوریا، جاپان،روس، امریکا، بھارت، یو اے ای، ملائشیا، تھائی لینڈ اورسنگاپور کی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔

مزید :

کامرس -