گزشتہ مالی سال کے دوران تولیوں کی برآمدات میں دو فیصد کمی ریکارڈ

گزشتہ مالی سال کے دوران تولیوں کی برآمدات میں دو فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ مالی سال کے دوران تولیوں کی برآمدات میں دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17ء کے دوران تولیوں کی برآمدات کا حجم 786.606 ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کے دوران یہ حجم 802.966 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ یوں تولیوں کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اعداد وشمار کے مطابق جون 2017ء میں تولیوں کی برآمدات میں 19.35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 75.164 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ مالی سال 2015-16ء کے جون کے مہینے میں برآمدات کاحجم 62.980 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔

مزید : کامرس


loading...