1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

سرگودھا(اے پی پی )1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل منگل کو ملتان اور کراچی میں ہوگی۔ 1500 روپے والے انعامی بانڈ کی مجموعی طور پر 71 ویں جبکہ 100 روپے والے بانڈز کی مجموعی طور پر 19 ویں قرعہ اندازی ہوگی 1500 روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ‘ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے 3 انعامات ‘ تیسرا انعام 18 ہزار 500 روپے کے 1696 انعامات ہیں اسی طرح 100 روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے‘ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

مزید : کامرس


loading...