جرمنی میں یوم آزادی کی تقریب،ارض وطن کے تحفظ کا عزم ، آزادی کشمیر ہی تکمیل پاکستان کی منزل ہے: مقررین

جرمنی میں یوم آزادی کی تقریب،ارض وطن کے تحفظ کا عزم ، آزادی کشمیر ہی تکمیل ...
جرمنی میں یوم آزادی کی تقریب،ارض وطن کے تحفظ کا عزم ، آزادی کشمیر ہی تکمیل پاکستان کی منزل ہے: مقررین

  


بریمین (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی کے شہر بریمن میں حلقہ احبا ب جرمنی کے زیر اہتمام یوم آزادی کسی بھی خطرے کے خلاف مادروطن کا تحفظ کیا جائے گا اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق اسے ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ منایا گیا، تقریب میں جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

70واں جشن آزادی مبارک: پنجاب حکومت نے لاہور کی مختلف شاہراوں کی برقی قمقوں سے مزین تصاویر شائع کر دی

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے حوالے سے جرمنی کے شہر بریمین میں حلقہ احباب بریمین کے زیر اہتمام یک روزہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب  کرتے ہووے نظریہ پاکستان کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیاجبکہ بعض مقررین نے کشمیر کو تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا قرار دیتے ہوے عالمی برادری سے اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کرنے کی درخوا ست کی۔

تقریب سے حلقہ احباب بریمین کے صدر فاروق بیگ،شفیق احمد کمبوہ ' دیرینہ کارکن منیر حسسیں ، نوید شہباز ، عمر فاروق' محمّد ثاقب' ارشاد احمد گل اور غلام مجتبیٰ طاہر نے خطاب کیا۔تقریب کی خاص بات اس میں جرمنی میں پیدا ہونے والے پاکستانی بچوں کی بھرپور شرکت تھی - پروگرام کے حاضرین سے نارتھ جرمن کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر محمّد طاہر نے کلام اقبال سنا کر اور بریمین کی ممتاز سماجی شخصیات محمّد سوحیل نے قومی ترانہ سنا کرخوب داد سمیٹی۔

یوم آزادی کی تقریب کے اختتام پر  فاروق بیگ نے پروگرام کے منتظمین حارث سہیل ، ارشاد احمد بنگلوری اور ہیمبرگ سے آ نے والے خصوصی مہمان خلیل احمد رشید کا خصوصی شکریہ ادا کیا -

مزید : بین الاقوامی


loading...