چوہدری فواد رسول بھلر کو تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا

چوہدری فواد رسول بھلر کو تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ...
چوہدری فواد رسول بھلر کو تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن چوہدری فواد رسول بھلر کو  تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عبد العلیم خان نے پی ٹی آئی کے بنیادی رکن اور لاہور   کینٹ کے معروف رہنما چوہدری فواد رسول بھلر کو  تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکشن جاری کرتے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتیں ملک وقوم اور پارٹی کے لئے صرف کرتے ہوئے نئے پاکستان کی جدوجہد میں صرف کریں گے ۔دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چوہدری فواد رسول بھلر کو تحریک انصاف میں نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔واضح رہے کہ فواد رسول بھلر اس سے قبل تحریک انصاف پنجاب کے  سیکرٹری کوآرڈینیٹر  کی ذمہ داریاں بھی  بحسن و خوبی سر انجام دیتے رہے ہیں ۔

مزید : لاہور


loading...