پرستار مجھے صرف اردو فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں،ریشم
لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ جب تک پرستار سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں چھوٹی اور بڑی سکرین پر کام کرتی رہوں گی ، فنکار کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا لیکن جب بھی شوبز کو خیر باد کہوں گی تو بھرا میلہ چھوڑ کر جاؤں گی۔ ریشم نے کہا کہ میری کامیابیوں میں میری محنت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں کراچی اور لاہورمیں بننے والی ڈرامہ سیریلز میں کام کررہی ہوں ،ٹی وی ڈرامہ اب وہاں تک بھی پہنچ چکا ہے جہاں لوگوں کو سینما کی تفریح میسر نہیں ہوتی اور وہ اپنے سٹار کو ٹی وی پر دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اردو فلموں میں بھی اداکاری کی مگر میری شخصیت کے اعتبار سے پرستار مجھے صرف اردو فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میری اردو فلموں کی تعداد زیادہ ہے ۔ میں نے تمام اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کروں گی جن کا سکرپٹ جاندار ہو گا اور میرے لئے پرفارمنس کا مارجن ہو گا ۔