جشن آزادی کے حوالے سے شاندار میوزیکل نائٹ کا اہتمام

جشن آزادی کے حوالے سے شاندار میوزیکل نائٹ کا اہتمام
 جشن آزادی کے حوالے سے شاندار میوزیکل نائٹ کا اہتمام

  


لاہور(فلم رپورٹر) جشن آزادی کے حوالے سے شاندار میوزیکل نائٹ کا اہتمام مقامی کیفے میں منعقد کیا گیا جس میں شوبز ستاروں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر گلوکارہ حمیر ا ارشد، مظہر راہی، عینی طاہرہ،مون پرویز،عمران نیازی، رابیل خان، نمرین بٹ، ملائکہ بٹ،انیقہ علی،رابعہ منہاس،ماہی خان سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی جبکہ ارشمہ مریم کی ڈھول پرفارمنس پر شرکاء نے خوب بھنگڑاڈال کر جشن آزادی کی خوشیاں منائی تقریب میں بطور مہمان خصوصی میاں حبیب ،ڈاکٹر قیصر رفیق تھے ۔اس موقع پرآرگنائزر کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کا منانے کا مقصد دشمن کا پیغام دینا ہے کہ ہم ایک قوم ہیں مسلمان ،عیسائی، سیکھ، ہندو ہم سب پاکستانی ہیں ہمارا واضع پیغام ہے کہ اس وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا جشن آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے اس تقریب کو منعقد کیا ہے جس میں سماجی ،سیاسی، صحافتی اور شوبز ستاروں کو ایک چھت تلے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے اکٹھا کیا ہے اور اپنے وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے تقریب میں پیفا کے چےئر مین مختار احمد، عمران رشید، عدیل ملک، خرم خان، تنویر ملک،احمد عمران خان، نور حسن رانا،تاشفئن، عمیر خان،علی خان،عمران شہزادا،غلام عباس، زوہیب بھٹی عامر سہیل، جاوید شیخ،اور عمران شیخ،عرفان کھوکرسمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے اختتام پر فنکاروں کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید : کلچر


loading...