فلم ’’سات دن محبت ان‘‘کی شوٹنگ کا کراچی میں جاری

فلم ’’سات دن محبت ان‘‘کی شوٹنگ کا کراچی میں جاری
 فلم ’’سات دن محبت ان‘‘کی شوٹنگ کا کراچی میں جاری

  


لاہور(فلم رپورٹر)ڈان فلمزاور IMGCکے اشتراک سے بننے والی فلم ’’سات دن محبت ان‘‘کی شوٹنگ کراچی میں جاری ہے،فلم کے مرکزی کرداروں میں سال 2016کی مشہور فلم ’’ہو من جہاں‘‘کے معروف ستارے ماہرہ خان اور شہریار منور ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں آمنہ الیاس، عامر قریشی اور عدنان شاہ (ٹیپو)شامل ہیں، یاد رہے کہ یہ فلم میرا سیٹھی کی پہلی فلم ہوگی جو کہ اپنے دیکھنے والوں کو اپنی صلاحیتوں کا مداح بنالے گی، فلم 2018 میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی زندگی پر مشتمل ہے جو حقیقی محبت کی تلاش میں کراچی کی بھیڑ میں دربدر پھر تا ہے اور پھر بالآخر وہ جسمانی اور روحانی سمیت تمام تر رکاوٹوں کو دور کرکے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے، فلم کی کہانی فصیح باری خان نے تحریر کی ہے ،فلم کے ڈائریکٹر ڈیو مینو گاؤراور فرجاد نبی نے فلم کی عکس بندی کے لئے فلم ’’نامعلوم افراد ‘‘جیسی فلم کے لئے کام کرنے والے معروف ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی رانا کامران کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...