مقامی ڈیزائنر کے ملبوسات پہن کراداکارہ کا فیشن شوٹ

مقامی ڈیزائنر کے ملبوسات پہن کراداکارہ کا فیشن شوٹ
 مقامی ڈیزائنر کے ملبوسات پہن کراداکارہ کا فیشن شوٹ

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ دیدار کی ماڈلنگ کی دنیا میں انٹری اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کردیا تھا دیدار نے مقامی ڈیزائنر کے ملبوسات پہن کر فیشن شوٹ میں حصہ لیااور ماڈلنگ کی اداکارہ دیدار نے اپنی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے لیکن وہ شوبز تقریبات و دیگر پروگرام کا حصہ بنتی رہتی ہے جبکہ انہوں نے ملبوسات اور جیولری کیلئے ماڈلنگ کی جس میں ان کا میک سٹائلنگ دیدار سیلون سے کی گئی جبکہ جیولری ڈیزائنر رضوان کی تھی جس کو خوبصورت انداز میں زیب تن کر کے دونوں ماڈلز پیش کیا ڈیزائنرکا کہنا ہے کہ اداکارہ دیدار ہمارے ملک کی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ تجربہ کار بیوٹیشن بھی ہے ان کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے جبکہ فوٹو شوٹ کا تجربہ خوشگوار رہا جس میں یوم آزادی کے حوالے سے سبز رنگ کے کپڑوں کی تھیم بنائی گئی پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا ہر محب وطن شہری کا حق ہے۔

فیشن شوٹ بھی اس ہی مناسبت سے کیا گیا ہے انہوں نے کہا بہت جلد لیو پروڈکشن کے زیر اہتمام گرینڈ میوزیکل فیشن شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور سپرسٹارزکو اکٹھا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں فیشن بنیادی جز بن چکا ہے جس کے بغیر ٹی وی ،فلم، سٹیج اور میوزک نا مکمل ہے انہوں نے کہا رواں ماہ 16اگست کو مقامی ہوٹل میں میوزیکل فیشن شو کا اہتمام کر رہی ہوں جس میں فلم ،ٹی وی، سٹیج اور فیشن انڈسٹری کی نامور شخصیات شریک ہوں گی جبکہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی نیو ٹیلنٹ کو متعارف کروایا جائے گا جبکہ لیجنڈ فنکاروں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے جائے گے انہوں نے کہا اس شو میں اداکارہ دیدار کی خصوصی انٹری بھی ہوگئی جن کو فیشن کی دنیا میں ایک مرتبہ بھر سے لانچ کیا جارہا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...