حنا ملک کے گیت’’میرا د ل میری جان،پیاراپاکستان‘‘ کی ویڈیو ریلیز

حنا ملک کے گیت’’میرا د ل میری جان،پیاراپاکستان‘‘ کی ویڈیو ریلیز
حنا ملک کے گیت’’میرا د ل میری جان،پیاراپاکستان‘‘ کی ویڈیو ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ حنا ملک کے یوم آزادی کے خصوصی گیت’’میرا دل میری جان،پیارا پاکستان‘‘ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔ اس ویڈیو کوگزشتہ روز سوشل میڈیا اور چینلز پر ریلیز کیا گیاہے اس ویڈیو کے ڈائریکٹر سمیع ملک ہیں جبکہ اس کی شاعری خضر حیات مون نے لکھی ہے اس کا میوزک کامران اختر نے تیار کیاہے حنا ملک نے بتایاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے میرا یہ ملی نغمہ اپنے ملک کے 70 یوم آزادی کے لئے تیار کیا گیاہے جو ایک چھوٹا سا نذرانہ ہے حنا ملک نے کہاکہ مجھے اس پیارے پاکستان کی ادنیٰ سی فنکارہ ہونے پر فخر ہے میری دعاہے کہ اس ملک میں ہمیشہ امن امان اور محبتوں کی فضا قائم رہے۔
انہوں نے کہاکہ 14 اگست 1947 پاکستان کی تاریخ کاوہ سنہرا دن ہے جب دنیاکے نقشے پر ایک آزاد اور خود مختار ملک کا سورج طلوع ہواتھا جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ایک پاکستانی ہونے کے ناطے یہ دن ہماری زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اسے روائتی انداز سے منانے کی بجائے ہمیں اس عہد کے ساتھ منانا چاہیئے کہ ہم پاکستان کی ترقی اور آزادی میں اپنا کردار اداکریں گے اور پاکستان مخالف قوتوں کا مقابلہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کریں گے۔

مزید :

کلچر -