پاکستانی شوبز میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے،کامران جیلانی

پاکستانی شوبز میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے،کامران جیلانی
 پاکستانی شوبز میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے،کامران جیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر )معروف اداکار کامران جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو سٹوڈیوز کی ویرانیاں ختم ہو سکتی ہیں‘ میں باتیں نہیں بلکہ انڈسٹری کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہا ہوں۔کامران جیلانی نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے فنکاروں کو بہت کچھ دیا ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ ہم بھی اس انڈسٹری کی ویرانی کو ختم کرنے کیلئے فنکارحصہ ڈالیں۔میر ی نئی ڈرامہ سیریل ’’دعائیں‘‘روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہوگی ۔اس میگا پراجیکٹ کو ڈائریکٹر حسنین عامر یوسف نے ڈائریکٹ کیا ہے۔’’دعائیں‘‘میں دیگر نامور فنکاروں نے بھی کام کیا ہے۔

مزید :

کلچر -