پاکستان ٹیلی وژن کی 70ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات

پاکستان ٹیلی وژن کی 70ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات
 پاکستان ٹیلی وژن کی 70ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن نے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نشریات پیش کی کر رہا ہے ۔یوم آزادی کی نشریات ’’میں ہوں پاکستان‘‘کے عنوان سے پیش کی جائے گی۔پاکستان پرسوال و جواب کا خصوصی پروگرام’’خواب سے تعبیر تک‘‘13لاہورسینٹر سے پروڈیوسر صفدر سحر پیش کر رہے ہیں جواگست بروز اتوار دن دو بجے آن آئیر ہو گا ۔اسی روز رات 7.45 پرلاہور سنٹر کے پروڈیوسر اسد جمیل کاپیش کردہ آزادی کا خصوصی کھیل’’ پیوستہ رہ شجر سے ‘‘ جسے معروف ڈرامہ نگار اقبال حسن نے تحریرکیا پیش کیا جائے گا۔رات 9.10پر پی ٹی وی کے ناظرین خصوصی مشاعرہ’’نذر وطن‘‘دیکھ سکیں گے جس میں شاعر روہی کنجاہی،ڈاکٹر ریاض مجید،نجیب احمد ،جان کشمیری،سعود عثمانی اور ڈاکٹر صغری صدف سمیت ملک کے دیگر نامور شعراء اپنا کلام پیش کریں گے، جسے لاہور سنٹر سے پروڈیوسر اظہر فرید پیش کر رہے ہیں ۔ لاہور سنٹر سے کرنٹ آفیئر کے پروڈیوسر آفتاب احمد خان 13اور 14اگست کی درمیانی شب واہگہ بارڈر سے ISPR کے زیر اہتمام سب سے بڑا جھنڈا لہرانے کی خصوصی تقریب براہ راست دکھائیں گے ۔تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد بھی متوقع ہے۔ پروگرام پروڈیو سر ’’پاکستان سپیک‘‘ میں ارض پاک کے بہترین نوجوان مقرر ین اپنے فن خطابت کے جوہر دکھائیں گے۔14اگست کے روز خصوصی نشریات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جائے گا۔7.30 پر ’’یادوں کے رنگ گیتوں کے سنگ‘‘ پیش کیا جائے گا۔قومی پرچم کشائی کی تقریب8.50 پر کنونشن سینٹر سے براہ رست نشر ہو گی۔14اگست کو پی ٹی وی لاہور سینٹر میں چیئرمین عطاالحق قاسمی آزادی کی ایک تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور آزادی کا کیک کاٹیں گے ۔ یوم آزادی کے موقع پر دیگر پروگراموں میں خصوصی بچوں کا پروگرام’’میرے وطن‘‘پروڈیوسر نعیم خان کی پیش کش مولانا طارق جمیل کے بیان پر مشتمل ’’روشنی کا سفر‘‘ ٹریول لاگ آف پاکستان’’ہر دل بولے پاکستان‘‘ سوال و جواب پر مبنی خصوصی پروگرام ’’تعبیر سے خواب تک ‘‘کا فائنل راؤنڈ ، آزادی کے حوالے سے منظر امام کا تحریر کردہ کھیل’’سویرا‘‘خصوصی شو’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور سیلی برٹی لاؤنج شامل ہیں۔
لاہور سنٹر سے سیّدہ شاہدہ جبیں اور فرحان مشتاق ملی نغمے بھی پیش کر رہے ہیں ۔ پی ٹی وی کی نشریات پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دیکھی جا سکے گی۔پی ٹی وی کے مختلف سینٹرز پر علاقائی زبانوں میں بھی 14اگست کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش ہوں گے۔

مزید :

کلچر -