ساٹھ سال کی عمر والے آرٹسٹ کو کام نہیں دیا جائے گا،ڈی جی ریڈیو پاکستان

ساٹھ سال کی عمر والے آرٹسٹ کو کام نہیں دیا جائے گا،ڈی جی ریڈیو پاکستان

لاہور(فلم رپورٹر) اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ریڈیو آرٹسٹوں کی بڑی تعداد نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے اس فیصلے کہ ساٹھ سال کی عمر والے آرٹسٹ ریٹائرڈ تصور ہوں گے اور انہیں ریڈیو پر کوئی کام نہیں دیا جائے گا ، کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹسٹ کبھی ریٹائر نہیں ہوتا اور جوں جوں اس کی عمر میں اضافہ ہوتا جاتا ہے اس کا تجربہ بھی بڑھتا ہے اور کام میں نکھار پیدا ہوتا ہے . آرٹسٹ ایکویٹی کے ظہیر چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے ڈی جی ریڈیو پاکستان کے اس فیصلے پر حیرت اور پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈی جی ریڈیو پاکستان کے اس فیصلے کا فوری نوٹس لیں اور اسے واپس کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ جتنا عمر رسیدہ ہوتا جاتا ہے وہ اتنا ہی زیادہ تجر کار اور کا ر آمد ہوجا تا ہے مگر ہمارے پالیسی ساز نہ جانے کیوں تجربے کو کوئی اہمیت نہیں دیتے .

مزید : کلچر


loading...