پاکستان میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے،وسیم منظور

پاکستان میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے،وسیم منظور
پاکستان میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے،وسیم منظور

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل وسیم منظورنے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے ۔وسیم منظورکا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے اور اسے اسی طرز پر چلانے کی ضرورت ہے ‘ پاکستان میں فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔پی ٹی وی ہوم سے جلد پیش کی جانے والی پروڈیوسرشوکت چنگیزی کی ڈرامہ سیریل’’رسمیں‘‘میرا کردار دیکھنے سے قابل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف نئے چہرے بلکہ پرانے فنکار بھی بھارت کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو کام کے ساتھ اچھا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنے والوں کو سینئر ز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

مزید : کلچر


loading...