بھارتی اورپاکستانی اداکاروں کا کوئی مقابلہ نہیں،اچھی خان

بھارتی اورپاکستانی اداکاروں کا کوئی مقابلہ نہیں،اچھی خان
 بھارتی اورپاکستانی اداکاروں کا کوئی مقابلہ نہیں،اچھی خان

  


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے لیکن اس کے لئے بہت وقت درکار ہے ۔اچھی خان نے کہا کہ دو سال کے دوران مسلسل پاکستانی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے بھارت کے اداکاروں کا پاکستانی اداکاروں سے کوئی مقابلہ نہیں لیکن انہیں اپنے ملک میں بھرپور سپورٹ اور پروموٹ کیا جاتا ہے عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن جب کسی شعبے میں زوال ہوجائے تویہ لمحہ فکریہ ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انڈسٹری کے بڑوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور انڈسٹری کے بحران کے حل کیلئے اس کی بنیاد کو پکڑنا چاہیے یہاں اگر دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے تو فلم انڈسٹری میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا ۔

مزید : کلچر


loading...