’’ دیوانہ میرا دل‘‘میں ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے،ماہ نور

’’ دیوانہ میرا دل‘‘میں ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے،ماہ نور
 ’’ دیوانہ میرا دل‘‘میں ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے،ماہ نور

  


لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور نے کہا ہے کہ شالیمارتھیٹر میں جاری ڈرامہ’’ دیوانہ میرا دل‘‘میں میرا ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں کچھ نیا اور منفرد کرکے دکھاؤں۔’’دیوانہ میرا دل‘‘کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ماہ نورنے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے‘ میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں ’ مجھے جب تک سکرپٹ میں اپنا کردار جاندار نظر نہیںآتا اس وقت تک فلم میں اداکاری کی حامی نہیں بھرتی۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹرمیری پہچان ہے میں نے کبھی بھی اس سے علیحدگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں جتنا بھی کام کروں گی وہ معیاری ہو گا خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں کا بڑا حلقہ موجود ہے۔

مزید : کلچر


loading...