یوم آزادی کاخصوصی ڈرامہ ’’گواہ رہنا ‘‘نجی چینل سے آج پیش کیا جائے گا

یوم آزادی کاخصوصی ڈرامہ ’’گواہ رہنا ‘‘نجی چینل سے آج پیش کیا جائے گا
 یوم آزادی کاخصوصی ڈرامہ ’’گواہ رہنا ‘‘نجی چینل سے آج پیش کیا جائے گا

  


لاہور(فلم رپورٹر) یوم آزادی کے حوالے سے ڈرامہ ’’گواہ رہنا ‘‘نجی چینل سے آج پیش کیا جائے گا۔ڈرامے کے رائٹر اویس احمد جبکہ ڈرامے کی ڈائریکشن کے فرائض عمرملک نے انجام دیئے ۔ڈرامہ کی کاسٹ میں گل زریں، رضیہ ملک ، سوہنی راجپوت ، سہیل تارڑ ، وقاص خان ،مجید آرائیں ، توقیر زیدی او ر طاہر ٹھاکر شامل ہیں ۔ڈرامے کا مقصد پاک و ہند کی تقسیم کے دوران پیش آنے والے ہندو مظالم اور مسلمانوں کی قربانیوں کوا جاگر کرنا ہے۔ اداکار طاہر ٹھاکرنے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرایک ظالم ہندو کا کردار ہے جسے میں نے ہر ممکن کوشش کرکے سرانجام دیا ہے۔ ڈائریکٹر عمر ملک کے زیر سائیہ باقی آرٹسٹوں نے بھی خوب محنت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جو مداحوں کو بے پنا ہ پسند آئے گا ۔ طاہر ٹھاکر نے مزید کہا ایسے اصلاحی ڈرامے ہماری آنے والی نسل کو ہمارے بزرگوں کی قربانیاں کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے کہ کس طرح انہوں نے اپنی جان کی قربانیاں دے کر اس وطن پاکستان کو حاصل کیا ۔

مزید : کلچر


loading...