یوم آزادی کے موقع پر شہباز شریف نے عمران خان ،عدلیہ اور فوج کو بڑا پیغام دے دیا،کیا کہا ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

یوم آزادی کے موقع پر شہباز شریف نے عمران خان ،عدلیہ اور فوج کو بڑا پیغام دے ...
یوم آزادی کے موقع پر شہباز شریف نے عمران خان ،عدلیہ اور فوج کو بڑا پیغام دے دیا،کیا کہا ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا نواز شریف، عمران خان، سیاستدان ، ججوں ، جرنیلوں اور بیورو کریٹس کو پاکستان کی خوشحالی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اقتدار کے مزے لوٹے وہ آگے بڑھیں اور انصاف کا بولا بالا کرنے اور معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے آگے بڑھیں۔

پاکستان کا راستہ آئین اور قانون کا ہے،پاک فوج اورسیکیورٹی ادارے قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ، آرمی چیف

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سمیت ، میاں نواز شریف، عمران خان ، تمام سیاسی زعما،ججوں، جرنیلوں ، بیورو کریٹس ،تاجروں اور جن کو اللہ تعالی نے یہ قوت دی ہے کہ وہ پاکستان کی تقدیر کو بدل دیں اس کی خوشحالی اور ترقی کے لئے انتظام کرسکیں ان سب کے لئے آج لمحہ فکریہ ہے کہ ہم نے، اشرافیہ نے ، جنہوں نے اقتدار کے مزے لوٹے اورجن کے ذمہ داری تھی کہ وہ پاکستان کے اندر انصاف کا بول بالا کریں یہاں پر معاشی اور معاشرتی ترقی کر سکے وہ آج سوچیں کہ انہوں نے پاکستان کے لئے ان ستر سالوں میں کیا کیا۔آئیں آج ماضی سے سبق حاصل کرتے ہوئے اتحاد اور اتفاق کو اس ملک کے اندر پرموٹ کریں ، آج فیصلہ کریں کہ جو منصوبے کوئی بھی حکومت ہو کوئی بھی لیڈر شپ ہو جن منصوبوں سے اس ملک کی ترقی اور خوشحالی جڑی ہوئی ہو اس کی مخالفت نہ کریں منافقت نہ کریں تاکہ پاکستان صحیح مانوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بن سکے ، کروڑوں لوگوں کے دلوں کی خواہش مکمل ہوسکے تاکہ اس ملک کے اندر بدقسمتی کا دور ختم ہوسکے اور خوش قسمتی اور خوشحالی ہر طرف آسکے۔ آئیں آج ہم سب مل کر اس بات کا عہد کریں کہ اپنی سیاست ہم کرتے رہیں گے اپنا ایجنڈہ ضرور دیتے رہے ہیں لیکن قومی ایجنڈا ، پاکستان کا ایجنڈا ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے پر ہم بھڑ سکیں ۔ آپ سب کو پاکستان کی70ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ویڈیو دیکھٰیں : 

مزید : قومی


loading...