سری لنکا اور ورلڈ الیون کے درمیان میچ آئندہ ماہ کولمبو میں کھیلا جائے گا

سری لنکا اور ورلڈ الیون کے درمیان میچ آئندہ ماہ کولمبو میں کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(یوا ین پی) کرکٹ سری لنکا نے آر پریما داسا انٹر نیشنل اسٹیڈیم پر آٹھ ستمبر کو سری لنکا الیون اور ورلڈ الیون کے مابین چیریٹی ٹی ٹوئنٹی میچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی کے دو روز بعد ہوگا جس میں موجودہ اور ریٹائرڈ غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ان کے ناموں کی جلد تصدیق کردی جائے گی۔ اس میچ سے جو رقم حاصل ہو گی وہ حالیہ سیلاب زدگان اور گردے کے مرض میں مبتلا مریضوں پر خرچ کی جائے گی۔