جشن آزادی تھرو بال ٹورنامنٹ آج کراچی میں شروع ہوگا

جشن آزادی تھرو بال ٹورنامنٹ آج کراچی میں شروع ہوگا

کراچی (این این آئی)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی تھرو بال ٹورنامنٹ (آج) پیر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹاپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...