یوسین بولٹ کی 4سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا

یوسین بولٹ کی 4سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(این این آئی)دنیا کے تیزترین انسان یوسین بولٹ اپنے کیرئیر کی آخری دوڑ میں چمپئن شپ کی فائنل ریس میں دوڑتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے 4ضرب 100میٹر ریلے کے فائنل میں جمیکن ایتھلیٹ کے کیرئیر کا اختتام انتہائی مایوس کن رہا۔ یوسین بولٹ کو جھٹکا اس وقت لگا جب وہ کیرئیر کی آخری دوڑ میں چمپئن شپ کی فائنل ریس میں دوڑتے ہوئے زخمی ہوگئے۔برطانوی ٹیم نے فائنل جیت لیا،یوسین بولٹ کی چار سال کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔بولٹ کا 100میٹرکی انفرادی ریس میں بھی مایوس کن اختتام ہوا،انہیں جسٹن گیٹلن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،یوسین بولٹ اولمپکس میں 8گولڈ میڈلزجیت چکے ہیں۔