جشن آزادی آرم ریسلنگ ایونٹ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

جشن آزادی آرم ریسلنگ ایونٹ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

کراچی ( یو این پی) پاکستان اسپورٹس بورڈ ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ آرم ریسلنگ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے جشن آزادی بوائز اینڈ گرلز آرم ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا۔ سیکریٹری سندھ آرم ریسلنگ ایسو سی ایشن کاشف احمد فاروقی کے مطابق کمیٹی میں چیئرمین فضل ہادی ، وائس چیئرمین سمیر حسین نجم، ایونٹ ڈائریکٹر گل فراز احمد خان، ٹیکنیکل ڈائریکٹر انتصار حیدر، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ناصر علی ، قدسیہ راجہ اور میڈیا انفارمیشن انچارج ڈاکٹر عارف حفیظ شامل ہیں۔ انور فاروقی ، نبیلہ بانو، کنول اعجاز، ارمان خان، مقصود احمد اور عمر شاہین بھی ایونٹ کے دوران فعال نظر آئیں گے۔ افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی رفیق پیرزادہ اور انجینئر محفوظ الحق ہوں گے۔ کاشف فاروقی کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کو اچھے طریقے سے کرانے کیلئے بھرپور انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ لڑ کیاں اور لڑکے دس، دس ویٹ کیٹگری میں حصہ لیں گے۔ کاشف احمد فاروقی نے تمام ڈویڑنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں جشن آزادی کے حوالے سے مقابلے کرائیں۔

14 اگست کو کراچی ڈسٹرکٹ میں ایس ایم ناصر علی اور قدسیہ راجہ ، لاڑکانہ ڈویڑن میں مقبول سومرو اور کاشف علی سومرو ، سکھر ڈویڑن میں محمد طارق اور ظہور الٰہی ، بے نظیر آباد ڈویڑن میں شیر زمان علی، حیدر آباد ڈویڑن میں پرویز شیخ اور عائشہ ارم ایونٹ منعقد کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...