سیاسی قوتیں مل کر محاذ آرائی سے جان چھڑوانے کیلئے جدوجہد کریں، اجمل اعوان
لاہور(پ ر) ممتاز سماجی رہنما حافظ اجمل اعوان نے کہا کہ ملک میں افراتفری کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تصادم سے بچنے کے لئے تمام سیاسی طاقتوں اور اداروں کو ملک کر اتحاد و امن قائم کرنا ہو گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر چلتے رہنے ہی میں سب کی بقا ہے بڑی مشکل سے پاکستان میں معیشت کا پہیہ چلنے لگا تھا دہشت گردی کی واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا گراف بھی خاصا نیچے آ رہا ہے کھیلوں کے میدان میں بھی دنیا نے پاکستان میں طویل عرصے بعد اپنا لوہا منوایا ملک میں ہر طرف تعمیر و ترقی کا آغاز ہو چکا تھا ایسے میں اچانک بدقسمتی سے مملکت خداد اد پاکستان کو کسی کی نظر لگ گئی ۔