پریمئیر فٹبال لیگ میں اپ سیٹ،برنلے کی چیلسی کو شکست

پریمئیر فٹبال لیگ میں اپ سیٹ،برنلے کی چیلسی کو شکست

اسٹیمفورڈ برج(آئی این پی)اسٹیمفورڈ برج میں برنلے کی ٹیم میچ پر چھائی رہی۔ چیلسی کے نئے کپتان گیری کہل کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ پہلے ہاف میں مہمان ٹیم کو تین گول کی برتری حاصل تھی۔ برنلے کی جانب سے سیم ووکس نے دو اور اسٹیفن وارڈ نے ایک گول داغا۔ دوسرے ہاف میں چیلسی نے دوبار گیند کو جال کی راہ دکھائی تاہم میزبان ٹیم میچ برابر کرنے میں ناکام رہی۔ سنسنی خیز میچ چیلسی کی برنلے کے ہاتھوں تین دو سے شکست پر اختتام پذیر ہوا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...