سروسزہسپتال، سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب

سروسزہسپتال، سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) سروسز ہسپتال میں سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پیڈز سرجیکل وارڈ میں ننھے بچوں کے لیے جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سوشل ویفلیئر سوسائٹی سروسسز ہسپتال کے پیڈز سرجیکل وارڈ میں منعقدہ جشن آزادی کے حوالے سے تقریب میں ڈی جی سوشل ویلفیئر سوسائٹی محمود ایاز، ایم ایس ڈاکٹر امیر، ڈائریکٹر فیض نعیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر جاوید نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے آزادی کا کیک کاٹا اور سٹاف نے ملی نغمے پیش کیے۔

۔ڈی جی سوشل ویلفیئر سوسائٹی کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے تقریب منعقد کا کرنے کا مقصد انھیں پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔تقریب کے دوران بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ انعامات حاصل کر کے بچے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ تقریب کے اختتام پہ مہمانوں میں بھی سوینرز بھی تقسیم کیے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...