یوتھ فورم فار کشمیر کی محمدمیاں سومرو کی قیادت میں جشن آزادی کشمیر ریلی

یوتھ فورم فار کشمیر کی محمدمیاں سومرو کی قیادت میں جشن آزادی کشمیر ریلی

لاہور( پ ر)یوتھ فورم فار کشمیرلاہور کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر ایک عظیم الشان "تکمیل پاکستان ...کشمیر بنے گا پاکستان" ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سابق وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو نے کیا ،ریلی کا آ غاز اکبر چوک جوہر ٹاؤن لاہور سے کیا گیا ریلی میں چیف آرگنائزر طارق احسان غوری سمیت سیاسی، سماجی، دینی ،تاجر اور یوتھ تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام ہے ہمیں اپنی آزادی کی حفاظت اور پاکستان کی قدر کرنا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا ۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کہ حق میں منظور کردہ حق خود ارادیت کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرائے۔

،چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر اپنے قائد محمد میاں سومرو کی قیادت میں پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں پر قابض بھارتی افواج کے مضالم کیخلاف آواز بلند کر رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...