سنیل نارائن نے ٹرینیباگونائٹ کی کشتی پار لگادی

سنیل نارائن نے ٹرینیباگونائٹ کی کشتی پار لگادی
 سنیل نارائن نے ٹرینیباگونائٹ کی کشتی پار لگادی

  


پورٹ آف سپین(اے پی پی)کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سنیل نارائن نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹرینیباگو کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ شعیب ملک کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے لیگ کے 11 ویں میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ شعیب ملک 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بیٹن اور براوو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز نے ہدف 19.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سنیل نارائن دھواں دار بیٹنگ کی اور 45 گیندوں پر 79 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...