قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے قرارداد مقاصد پر عمل کیا جائے،عزیزالرحمن ثانی

قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے قرارداد مقاصد پر عمل کیا ...

لاہو( پ ر) قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے قرارداد مقاصد پر عمل کیا جائے۔ خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے۔ ہم نے پاکستان جیسے عطیہ خداوندی کی قدر نہیں کی۔ علماء و مشائخ اہل سنت نے تحریک پاکستان میں قائدانہ کردار ادا کیا تھا۔ تحریک پاکستان میں علماء و مشائخ کے کردار کو شامل نصاب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا عبدالعزیزنے استحکام پاکستان مہم کے سلسلہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء نے مزید کہا کہ محبت پاکستان کا چراغ ہر پاکستانی کے دل میں روشن کرنے کی ضرورت ہے۔

۔ پاکستانیت کی سوچ اپنا کر ہی وطن عزیز کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کی سلامتی کو سنگین خطرات درپیش ہیں اس لئے قومی قائدین محاذ آرائی چھوڑ کر ملک کی سلامتی کے لئے متحد ہو جائیں۔

۔ قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کر کے تحریک پاکستان کے شہیدوں کی روحوں کو تکلیف پہنچائی جا رہی ہے۔ اہل حق استحکام وطن کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ پاکستان کا روشن مستقبل قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل سے وابستہ ہے۔ نظریہ پاکستان ہی استحکام وطن کی ضمانت ہے۔ پاکستان کی نظریاتی بنیاد کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین پاک وطن کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...