ملک کو پرامن، خوشحال اور مستحکم بنانا مسلم لیگ ن کا عزم ہے،راؤ شہاب الدین

ملک کو پرامن، خوشحال اور مستحکم بنانا مسلم لیگ ن کا عزم ہے،راؤ شہاب الدین

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے نو منتخب ڈپٹی مئیرلاہور راؤشہاب الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کو پرامن، خوشحال اور مستحکم بنانا ہی مسلم لیگ ن کا عزم ہے اورماضی گواہ ہے کہ ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھاہے اورمسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہی ہمارا نصب العین ہے ۔

ملک میں تعمیری اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا سہرا ہمارے سر ہے اور آج پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم اور پر امن ہے ۔پاکستانی عوام کے سمندر نے د ھرنا صاحب کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ محمد نوازشریف کی قیادت میں کئے جانے والے اقدامات کے باعث لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور اب گرمیوں میں بھی بجلی آرہی ہے۔عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان تعمیر کرنے وا لوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کی ترقی کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ نوازشریف کی قیادت میں مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کا سفر جاری رہے گا اورعوامی منصوبے بناتے رہیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں قوم کی توقعات اور امیدوں پر پوری اتری ہے۔ ہم پاک فوج کی عظمت کو لاکھوں ،کروڑو ں سلام پیش کرتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...