یوم آزادی 20کلو میٹر سائیکل ریس ندیم گل نے جیت لی

یوم آزادی 20کلو میٹر سائیکل ریس ندیم گل نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر 20کلو میٹر عام سائیکل ریس ندیم گل نے جیت لی۔ جبکہ دوسری پوزیشن عمران امین ، تیسری پوزیشن جبران چوتھی رحمان اللہ خان اور پانچویں عامر نے حاصل کی۔ ریس کا افتتاح معظم خان صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے کیا جبکہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں کرنل طاہر کاردار نے انعامات تقسیم کیے۔ شہزادہ بٹ سیکرٹری پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب میں سائیکلنگ میں بہترین کارکردگی کیلئے پنجاب حکومت کی سر پرستی کی ضرورت ہے۔اس موقع پر صدر P.C.Aمعظم خان کلےئر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے وقت 14اگست کی اہمیت ہر پاکستانی کی زندگی میں اور بطور کھلاڑی کتنی اہمیت رکھتی ہے پر روشنی ڈالی اور انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور آخر میں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...