ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی ایتھلیٹ ڈیبورا جان حادثے کا شکار

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی ایتھلیٹ ڈیبورا جان حادثے کا شکار

لندن(یوا ین پی) ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی ایتھلیٹ ڈیبورا جان ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی ویمنز سو میٹرز ہیٹ میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔ ریس کے آغاز میں جب وہ پانچویں رکاوٹ کو عبور کرنے لگیں تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور منہ کے بل ٹریک پر گر گئیں۔ سر پر چوٹ لگنے کے باعث فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں اسٹریچر پر ڈال کر ہیڈ براس لگاتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی گردن کی ہڈی متاثر ہونے کا خدشہ تھا تاہم میڈیکل آفیشلز ان کی صحت کی حالت پر مطمئن ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...