خالد محمود کی اسپتال سے چھٹی
سنگا پور (یوا ین پی) سابق بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان خالد محمود کا سنگا پور میں علاج مکمل ہوگیا اور وہ جلد وطن واپس آئیں گے۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی میڈیا کمیٹی کے چیئر مین جلال یونس کے مطابق خالد محمود کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور وہ سنگا پور کے مقامی ہوٹل میں مقیم ہیں۔ انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کے باعث فالج کے حملے پر ایئر ایمبولینس سے بیرون ملک لے جایا گیاتھا۔