نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، لیسٹرشائر نے یارکشائر کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، لیسٹرشائر نے یارکشائر کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

لیسٹر(اے پی پی) نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں لیسٹرشائر نے یارکشائر کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نارتھ گروپ کے میچ میں یارکشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ ٹام کیڈمور 75 اور شان مارش 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں لیسٹر شائر نے ہدف 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کولن ایکرمین نے 58 جبکہ لوک رونکی نے 57 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ لیم پلنکٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...