انڈور گیمز کا تربیتی کیمپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

انڈور گیمز کا تربیتی کیمپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام انڈور گیمز کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل) منگل سے سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ امان کے مطابق تربیتی کیمپ میں12 سے15 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جس میں سے 4باصلاحیت مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتحاب کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انڈور گیمز 17 سے انڈور گیمز25ستمبر تک ترکمانستان کے شہر آشک آباد میں ہوں گیں جن میں پاکستان ٹینس سیمت دیگر مقابلوں میں بھی حصہ لے گا۔