ایشین جونیئر سکوائش چمپئن شپ،قومی ٹیم آج اردن روانہ ہو گی

ایشین جونیئر سکوائش چمپئن شپ،قومی ٹیم آج اردن روانہ ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)11رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چمپئن شپ کیلئے(آج)14 اگست کو اردن روانہ ہو گی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام کے مطابق چمپئن شپ 15 سے 19 اگست تک اردن میں کھیلی جائے گی جس میں 11 جونیئر کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور کھلاڑیوں کو کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور امید رکھتے ہیں کہ چمپئن شپ میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...