عوام کی عدالت نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا،آزاد تبسم
لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ پورے ملک کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں ، عوام کی عدالت نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ، عمران نیاز ی نوازشریف کا مثالی استقبال دیکھ پر پریشان ہوئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن نے 2013ء کے انتخابات میں قوم سے وعدہ کیا تھاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی ، زراعت ، صنعت او رمعیشت کے فروغ کے لئے بجلی کی کمی پوری کر کے ملک کو روشن کریں گے ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات سے عوام کے خواب کو حقیقی تعبیر ملی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں اور نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم لائیں گے ،مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے عوام نے ہمیشہ اسی جماعت کی کارکردگی کو سراہا اور انتخاب میں شیر پر مہر لگائی،