عوام نے نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ مستردکردیاہے،سلومی رانا
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)ینگ ورکرزکلچرل لاہور کی صدراور بیٹی فاؤنڈیشن کی صدرسلومی رانا نے کہا ہے کہ عوام نے میاں نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ مستردکردیاہے‘لاکھوں افراد کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر مخالفین اور سونامیوں کو بہا لیجائے گا‘میاں محمد نواز شریف وہ عوامی لیڈر ہیں جو عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔شانداراستقبال سے تحریک انصاف کی نیندیں اڑگئیں،عوام اب بھی میاں نوازشریف سے محبت کرتی ہے اور شانداراستقبال نے ثابت کررہاہے کہ عوام میاں نوازشریف ے اشارے کے منتظرہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے نواز شریف ناگزیر اور ملکی استحکام اور ترقی کے لیے نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، لوڈشیڈنگ سے نجات کے منصوبے اور سی پیک کا عظیم الشان منصوبہ ملک دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا،نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کی سازش انکے خلاف نہیں بلکہ ملکی ترقی اور جمہوریت کی بالادستی کے خلاف ہے، ہم متحد ہو کر ہی ان سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔