عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ا سمندر دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں، پرویز ملک

عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ا سمندر دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئیں، پرویز ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف کی عوامی مقبولیت اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ، پاکستان میں میاں نواز شریف کی قیادت میں آئینی انقلاب لاکر ہی دم لیں گے،عوا م کی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ ملک کے لیے نواز شریف ناگزیر اور ملکی استحکام اور ترقی کے لیے نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ لوڈشیڈنگ سے نجات کے منصوبے اور سی پیک کا عظیم الشان منصوبہ ملک دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا،نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کی سازش انکے خلاف نہیں بلکہ ملکی ترقی اور جمہوریت کی بالادستی کے خلاف ہے، ہم متحد ہو کر ہی ان سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی دفتر میں یوم آزادی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اسموقع پر سید توصیف شاہ،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،رانا احسن شرافت اور جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوگی اورمیاں نوازشریف کے ویژن کی روشنی میں پاکستان شاہراہ ترقی پرگامزن ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...