لاہور یوں نے نوازشریف کا تاریخی استقبال کیا ،عرفان دولتانہ

لاہور یوں نے نوازشریف کا تاریخی استقبال کیا ،عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ نوازشریف کی کامیاب ریلی نے آصف علی زرداری اور عمران خان کی نیند اڑادی ہے ، لاہور میں نوازشریف کا تاریخی استقبال کیا ، نوازشریف کے کامیاب مارچ کے بعد عمران خان بوکھاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ، عمران خان ناکام سیاستدان ثابت ہوئے ہیں ، نوازشریف کے ایک مارچ میں اتنے افراد شریک ہیں جتنے عمران خان کے کل دھرنو ں میں نہیں تھے ، انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار سال کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بے پناہ محنت سے کام ہوا ہے اوروزیراعظم نوازشریف کی سیاسی بصیرت اورانتھک کاوشوں کے باعث ملک سے توانائی بحران ختم ہونے کو ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسی لئے عوام اب نوازشریف سے اظہار یک جہتی کرنے کے کے لئے سڑکوں پرنکل آئے ہیں، عوام کو علم ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں ، تحریک انصاف نے ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہوگئی