قانون ناموس رسالتؐ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،عبدالغفارروپڑی

قانون ناموس رسالتؐ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،عبدالغفارروپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ ملک کی سیکولر لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کررہی ہے، اسلامیان پاکستان قانون ناموس رسالتؐ میں ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،توہین رسالتؐ کے مرتکب افرادکے خلاف مقدمے کے اندارج کو مشکل بنانے سے ملک میں عدم برداشت اورتشددکاراستہ کھلے گا اورلوگ قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبورہو جائیں گے۔گذشتہ روز تعزیت کے لئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے دنیا بھر کے تمام قوانین کو روندتے ہوئے کشمیریوں کا بے پناہ قتل عام شروع کر رکھا ہے ،چمن بارڈر پر پاکستانی چوکیوں پر حملہ میں انڈیا ملوث ہے،شام، برما،فلسطین میں امن قائم کرنے کے لئے مسلم ممالک اپنا کردارچ ادا کریں اور اقوام متحدہ اپنی روائتی دوغلی پالیسی کو ترک کرکے غیر جانبدار کردارادا کرے ۔حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہر صورت اس کا دفاع کریں گے، پاکستان کو لبرل نہیں اسلامی پاکستان بنا کر دم لیں گے ، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیں گے ،جماعت اہلحدیث اس سلسلہ میں اپنی جدجہد کو جاری رکھے گی۔