پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال جاری

پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال جاری

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی بارہویں روز بھی مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال جاری، مریض علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات ابھی تک طے نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔ ابتدائی طور پر تو ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیاں سر انجام نہیں دے رہے تھے، گزشتہ تین روز سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی بھی بند ہے جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔چند سینئر ڈاکٹرز شعبہ حادثات میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو خاصی پریشانی ہے۔ مریضوں نے محکمہ صحت سے مسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...