مسلم لیگ (ن) کاسیاسی مستقبل روشن ہے،شبنم بخاری

مسلم لیگ (ن) کاسیاسی مستقبل روشن ہے،شبنم بخاری

لاہور(پ ر )مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر شبنم بخاری نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت سے بڑھ کر کوئی عدالت نہیں اورعوام کی عدالت نے اب اپنا فیصلہ سنا دیا ہے‘نواز شریف سے محبت کرنے والے لاکھوں افراد کا مجمع دیکھ کر مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کاسیاسی مستقبل روشن ہے، آئندہ بھی پاکستان کی قومی سیاست میں ان کے مقام واحترام میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔

۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے اپنی گرانقدر قومی خدمات سے عوام کواپنا گرویدہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کاٹھاٹھے مارتے ہواسمندرمخالف جماعتوں کوبہاکرلے جائے گااورانکی سازشوں کوبھی کامیاب نہ ہونے دے گامیاں نوازشریف ہی عوام کے قائدہیں وہ ہی رہیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...