امن،اتحاد،اخوت کی فضاء قائم کرنے کیلئے قائد کے فرمودات پر عمل کرنا ہو گا،شیخ علاؤالدین

امن،اتحاد،اخوت کی فضاء قائم کرنے کیلئے قائد کے فرمودات پر عمل کرنا ہو ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علاؤالدین نے پاکستانی عوام کو 70ویں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست اپنے پیارے وطن سے تجدید عہد کا دن ہے اور ہمیں قائداعظم کے سنہری اصولوں کو یاد کرانیکا دن ہے۔انہوں نے کہاہے کہ آج پاکستان میں امن،اتحاد،اخوت اور بھائی چارہ کی فضاء کو قائم کرنے کے لئے قائداعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت عظیم قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان بیرونی اور اندرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے اور ہم سب کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے ہی دشمنوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...