پنجاب انسٹیٹیوٹ آفلینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرمیں فری میڈیکل کیمپ

پنجاب انسٹیٹیوٹ آفلینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرمیں فری میڈیکل کیمپ

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچرمیں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے شوگر، BP، ہیپاٹائٹس کے متعلقہ فری ٹیسٹ کیے گئے۔کیمپ کا اہتمام آر اینڈ آر کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے کیا گیا۔جس میں تقریباً 150 مریضوں کے فری ٹیسٹ کئے گئے اور فری ادویات دی گئیں۔ ۔ کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر محمد انور چوہدری، ڈاکٹر خاور انور، ڈاکٹر حافظ اکرام اللہ، ڈاکٹر نادیہ سبین، ڈاکٹر ابوذر کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے خدمات سر انجام دیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد انور چوہدری نیورو سرجن، جنرل ہسپتال لاہور، دیگر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہا کہ یہ گذشتہ دو دہائیوں سے انتہائی محنت اور جانفشانی سے غریب عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اِس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پِلاک آر اینڈ آر ویلفیئر سوسائٹی اس باہمی اشتراک کو جاری رکھتے ہوئے ہر ماہ ایسے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتے رہیں گے اور لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد انور چوہدری نے کہا کہ ہم غریب مریضوں کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور انشاء اللہ یہ کیمپ آئندہ بھی منعقد ہوتے رہیں گے۔ یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ہمیں یہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے دلی خوشی ہوئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...